Home / اہم خبریں / کراچی میں واگزار کرائے جانے والے پلاٹوں پر دوبارہ قبضہ، توہین عدالت ہے۔ طارق چاندی والا چیف آرگنائزر کراچی پی ڈی پی

کراچی میں واگزار کرائے جانے والے پلاٹوں پر دوبارہ قبضہ، توہین عدالت ہے۔ طارق چاندی والا چیف آرگنائزر کراچی پی ڈی پی

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں واگزار کرائے جانے والے سینکڑوں پلاٹوں پر دوبارہ قبضہ ہوجانا، سنگین توہین عدالت ہے۔ اہم ترین معاملات کو ایڈہاک ازم پر چلانے سے یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ پائیدار ترقی اورنظام انصاف کے قیام کے لئے نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے۔ شادی ہالوں، رفاحی پلاٹوں، ایمنٹی پلاٹوں اور کھیلوں کے میدانوں پر قبضہ اور دوبارہ تعمیرات مقامی تھانہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے کرتا دھرتاؤں کی اجازت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: مرگی کے علاج میں حائل رکاوٹیں! تحریر: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
https://www.nopnewstv.com/treatment-of-epilepsy

کراچی کو ایک بار پھر لاقانونیت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ نوٹس لیں۔ قبضہ مافیاؤں کا دوبارہ متحرک اور سرگرم ہوجانا صوبائی حکومت اور مافیاؤں کی ملی بھگت ہے۔ غریب کو انصاف نہیں مل رہا، یہ سلسلہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ ملک کے انٹلیکچوئلز کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسمار کی جانے والی تجاوزات پر دوبار ہ تعمیرات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنے ذاتی و گروہی مفادات کے لئے صوبائی حکومت کو کھل کھیلنے کا موقعہ نہ دے، بصورت دیگر کراچی کی تباہی کے جرم میں وفاقی حکومت برابر کی شریک ہوگی۔ ناجائز تجاوزات مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کی دوبارہ تعمیر روکی جائے۔

بڑے قبضہ گروپوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے۔ ناجائز تعمیرات اور مسمار کی جانے والی تعمیرات پر دوبارہ قبضہ میں شامل تمام سرکاری افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ مثال قائم کرنے سے جرائم کی حوصلہ شکنی ہوگی لیکن عدل کا نظام قائم کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ کرپشن کا جڑسے صفایا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ تمام ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی نہ کی جائے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے