Home / اہم خبریں / یوٹیلیٹی اسٹور کی اشیاء عوام کی بجائے تاجروں اور دوکانداروں کو فروخت کی جارہی ہیں۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ

یوٹیلیٹی اسٹور کی اشیاء عوام کی بجائے تاجروں اور دوکانداروں کو فروخت کی جارہی ہیں۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے یوٹیلیٹی اسٹور کی اشیاء عام مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کے حکومتی اسکینڈل کو بے نقاب کرنے پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کورنگی کے صدر ابراہم شاہ اور ان کے ساتھیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اوپر سے نیچے تک عوامی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی نسبتا سستی اشیائے خورد و نوش عوام سے چھین کر کراچی کے بڑے منافع خوروں اور مافیا ایجنٹوں کو فروخت کی جا رہی ہیں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کورنگی کے صدر ابراہیم شاہ اور ان کے ساتھیوں نے گذشتہ روز گورنگی کراسنگ کے علاقے بھٹائی کالونی سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو اشیا عام دوکانوں کو فروخت کرنے کے بڑے اسکینڈل میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں پولیس حکام کے حوالے کر کے حکومت کی کرپشن کا ثبوت عوام کے سامنے رکھ دیا، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، کوآرڈینیٹر عامر شیخ، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سردار سہیل، ضلع وسطی کے صدر دانیال تنویر کے ہمراہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کورنگی کے صدر ابراہیم شاہ اور جنرل سیکریٹری عثمان یوسفزئی کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی اشیا عام مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کے حکومتی اسکینڈل کو بے نقاب کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پر جھوٹے بے بنیاد اور انتقام پر مبنی الزامات لگانے والی تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت کرپشن کے یہ بے تاج بادشاہ مکافات عمل کے شکنجے میں آچکے ہیں، ایم ایس ایف (ن) سندھ کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھٹائی کالونی کے یوٹیلیٹی اسٹور کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نارتھ ناظم، گلشن اقبال، بن قاسم سمیت متعدد علاقوں کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام کے استعمال کی ضروری اشیاء کے غائب ہونے کی مصدقہ اطلاعات بھی ایم ایس ایف (ن) کی صوبائی قیادت تک پہنچائی ہیں، ملکی اور قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹور کی اشیا عوام کی بجائے تاجروں اور دوکانداروں کو فروخت کی جا رہی ہیں، چینی اور آٹا چور لیڈروں کے ایجنٹ یوٹیلیٹی اسٹور کے لئے دی گئی سبسڈی پر بھی ہاتھ صاف کر رہے ہیں، ملیر، بن قاسم، نارتھ ناظم آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے رمضان کے تیسرے دن ہی چینی، کھجور اور گھی غائب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: چترال میں کورونا وائرس کی وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ کی تنخواہیں 3 ماہ سے بند۔ غریب ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی تک نوبت پہنچ گئی
https://www.nopnewstv.com/since-the-outbreak-of-corona-virus/

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے