سانگھڑ (رپورٹ: ایم ہاشم شر) بلدیہ سانگھڑ کی فاٸر بریگیڈ نہ ھونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کونسل سنجھورو آٸل فیلڈ شہدادپور اور ٹنڈو آدم سے انتظامیہ نے فاٸر ٹینڈر منگواکر چار گھنٹے کے بعد آگ پر قابوپایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر کے باکھوڑو روڈ پر واقع بانس کی مارکیٹ میں اچانک آگ لگنے سے ایک کروڑ سے ذیادہ کی مالیت کے بانس اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا دوکانوں کے مالک سلیم قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی دوکانوں کو اچانک آگ لگی نہیں بلکہ لگاٸی گٸی ہے جبکہ بلدیہ سانگھڑ کے پاس فاٸر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے ذیادہ نقصان ہوا ہے۔ انتظامیہ نے دوسرے شہروں سے چارفاٸر ٹینڈر منگواۓ جوکہ ایک گھنٹہ سے ذیادہ آگ بجھانے کے لئے لیٹ پہنچے جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گٸی اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر چار گھنٹے کے بعد قابو پایا جس کی وجہ سے ایک کروڑ روپے سےذیادہ مالیت کی دوکانوں میں موجود بانس اور سرکی اور دیگرسامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ بجھانے میں ڈی ایس پی سانگھڑ نور محمد مری، ایس ایچ او عبدالرشید چانیوں، مختیارکار عبدالرشید کاکا اور سندھ رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی جبکہ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شیر محمد اور ناٸب صدر یامین قریشی کا کہنا تھا کہ ضلع سانگھڑ رقبے کے اعتبار سے سندھ کا دوسرا بڑا ضلع ہے جوکہ قدرتی معدنیات کی دولت سے مالامال ہے جہاں پر پانچ آٸل فیلڈز اور120 سے ذیادہ کاٹن فیکٹریاں ہونے کے باوجود ضلعی ہیڈ کوارٹر کی بلدیہ کے پاس فاٸر ٹینڈر موجود نہیں ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: یوٹیلیٹی اسٹور کی اشیاء عوام کی بجائے تاجروں اور دوکانداروں کو فروخت کی جارہی ہیں۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ
https://www.nopnewstv.com/utility-store-items-are-being-sold/