Home / Home / آجکل مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے ۔۔۔ تحریر : ماریہ عبدالقھار

آجکل مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے ۔۔۔ تحریر : ماریہ عبدالقھار

مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے جس سے ہر قسم کا طبقہ پریشان ہیں۔ خصوصاً غریب افراد۔ ایک تو بےروزگاری تیزی کے ساتھ پیھل رہی ہے ، اوپر سے مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لیتی۔ جس کی وجہ سے خطرناک حالات جنم لےرہے ہیں۔ چوری چکاری جیسی برائیاں تو عام ہوچکی ہیں۔ اس سے پھر بدامنی پھیلتی ہے۔ ہر اشياء کی قیمتوں میں اس قدر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کہ سمجھ آنا مشکل ہو چکا ہے کہ کیا کھائے؟؟

کبھی چیزوں کی قیمتوں میں کمی ہو بھی جائے تو وہ کچھ دن کے لئے ہی ہوتا ہے۔ پھر دوبارہ اضافہ ہوہی جاتا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ظاہر سی بات ہے جب لوگوں کے پاس کھانے کو ہوگا ہی نہیں تو وہ یہی عمل کریں گے۔ اوپر سے دیکھو تو بل اتنے زیادہ آرہے ہیں کہ جس کےباعث بہت سے کارخانے مسجدیں اور بھی کئی فیکٹرياں بل نہ دینے کی صورت میں بند ہو چکے ہیں۔ جہاں بل دو سے تین ہزار کے قریب آنا چاہیے وہی ذرا سے یونٹ اوپر نیچے ہونے کی وجہ سے آٹھ سے نو ہزار کے قریب بھرنا پڑہ رہے ہیں۔ خدادار کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ کچھ تو غریب عوام کا خیال کیا جائے۔۔۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے