تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈگری میں دو گروپوں میں جھگڑا، لاٹھیاں اور ڈنڈے لگنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی

ڈگری میں دو گروپوں میں جھگڑا، لاٹھیاں اور ڈنڈے لگنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈگری کی مرچ منڈی میں دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔جس کے نتیجے میں لاٹھیاں اور ڈنڈے لگنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے شدید زخمی خاتون آسیہ شیخ نے میڈیا نمائندگان کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اسلم کورائی اور اس کے ساتھیوں نے نشے کی حالت میں میرے گھر میں گھس کر مجھ پر بے رحمانہ تشدد کیا اس دوران میرے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ ڈنڈے اور لاٹھیوں کے وار کر کے میرا ہاتھ اور سر زخمی کردیا، میرے شوہر کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ میرے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے تھے انہوں نے معصوم بچوں پر بھی رحم نہ کھایا۔ متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ مجھ پر حملہ کرکے تشدد کرنے والے اسلم کورائی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوۓ ایس ایچ او ڈگری آفتاب رند کو ہدایت کی ہے کہ اسلم ولد اسحاق کورائی، محمد سلیمان ولد گل ولی خان پٹھان، غلام مصطفی ولد غلام قادر شیخ کو فوری طور پر تحویل میں لے کر تفتیش کرکے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر متاثرہ خاندان کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے