تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 151 رنز کا مطلوبہ ہدف 6 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر لوئس گریگری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ان کی 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز اور 2 وکٹوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے151 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ تیس کے مجموعی اسکور پراس وقت گری جب فل سالٹ 13 رنز بنا کرمحمد عمر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شاداب خان پانچ رنز بنا کر کارلوس بریتھ ویٹ کا شکار بنے۔ الیکس ہیلز نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی وہ شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 9 کے انفرادی اسکور پر آصف علی کو بھی شاہد آفریدی نے آؤٹ کر دیا۔ فہیم اشرف کی اننگز بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز تک محدود رہی انہیں کارلوس بریتھ ویٹ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ 74 کے مجموعی اسکور پر اسلام یونائٹیڈ کی چھ وکٹیں گر یں تو ملتان سلطانز کی فتح قریب نظر آرہی تھی مگرآل راؤنڈر لوئس گریگری کی شاندار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلادی۔ ملتان سلطانز کے کارلوس بریتھ ویٹ اور شاہد آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان محمد رضوان کے علاوہ ملتان سلطانز کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا، اوپنر کرس لین میچ کے دوسرے ہی اوور میں فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری کہ جب جیمز ونس 16 رنز بنا کر انگلش باؤلر لیوس گریگری کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ تاہم دوسری طرف ملتان سلطانز کے کپتان اور ان فارم بیٹسمین محمد رضوان دوسرے اینڈ سے رنز میں مسلسل اضافہ کرتے رہے۔ انہوں نے 53 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 87 کے مجموعی اسکور پر رائیلی روسو 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے ناٹ آؤٹ 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ڈبییو کرنے والے محمد وسیم جونیئر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ لوئس گریگری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے