تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عوام کی خدمت کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود اہلیان بلدیہ ٹاؤن کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری

عوام کی خدمت کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود اہلیان بلدیہ ٹاؤن کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن سے منتخب ركن صوبائی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں تحریک لبیک پاکستان کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے اہل حلقہ کی جانب سے منعقده میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود اہلیان بلدیہ ٹاؤن کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سندھ سرکار اور بلدیاتی اداروں کے عدم تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں صاف پانی کی عدم فراہمی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ سندھ سرکار توجہ دینے کو تیار نہیں۔ ادھر بلدیاتی ادارے بھی خواب غفلت میں مدہوش ہیں۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔ بلدیاتی ادارے بھی خواب میں مدہوش ہیں۔ علاوہ ازیں مفتی قاسم فخری نے سینیٹ الیکشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کسی ظالم اور ملک و ملّت کے دشمن کو دینے کے بجاۓ ضائع کرنے پر فخر ہے۔ ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام، پاکستان اور عوام کی خدمت اور دین مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم کے نفاذ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے