سبی (رپورٹ:حسین بخش) سبی میلہ مویشیاں مبینہ کرپشن کی نظر، مالداروں نے میلہ مویشیاں سے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔ ہمارے ذرائع کے مطابق بائیکاٹ لائیو اسٹاک انتظامیہ کی جانب سے مالداروں کے ساتھ ناروا سلوک اور جانوروں کے وظائف میں مبینہ کرپشن کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔ میر فرید خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں کو محدود پیمانے پر مناکر صرف مویشی منڈی لگانا مالداروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ میلہ مویشیاں صرف فنڈز کو ہڑپ کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ مالداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ صوبائی حکومت اور لائیو اسٹاک کے اعلیٰ حکام میلہ مویشیاں میں مالداروں کو نظر انداز کرنے اور مبینہ کرپشن کا نوٹس لیں۔