Home / اہم خبریں / خواتین کے ساتھ زیادتی اور بد سلوکی کے واقعات کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سکینہ سموں

خواتین کے ساتھ زیادتی اور بد سلوکی کے واقعات کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سکینہ سموں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ورکرز امیچرز اسپورٹس فیڈریشن کے تحت خواتین کے لئے سیلف ڈیفینس پروگرام "ہر سیفٹی فرسٹ” کا دوسرا سیشن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو گرلز ڈگری کالج، اعظم بستی کراچی میں منعقد ہوا جس میں گرانڈ ماسٹر سید سخاوت علی اور مختار احمد خان نے طالبات کو کراٹے کی بنیادی تربیت فراہم کی، طالبات نے ٹریننگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھل کر سوالات کئے، مسز فوزیہ فلک، ڈی پی ای نے سپاس نامہ پیش کیا، تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سکینہ سموں، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز و چیئرپرسن انسداد خواتین ہراسمنٹ سیل نے طالبات کے تحفظ کیلئے والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور موجودہ پروگرام کے بروقت نفاز اور جذبہ کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، چیئرمین ایچ آر ڈی سی پی، منظور حسین آرائیں نے اس تقریب کے آرگنائزرز اور کوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے طالبات کو سائبر کرائم کے بارے میں آگاہی دی اور اپنی تنظیم کی جانب سے ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، غلام یاسین نے سرکاری سطح پر ایسے پروگرام کی حمایت کا اعادہ کیا اور طالبات کے جوش و ولولہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید ایسے سیشن پورے ملک خصوصاً صوبہ سندھ میں منعقد کرانے کا اعلان کیا، کالج کی پرنسپل پروفیسر مسز سمیرا آخوند نے اس پروگرام میں دلچسپی لینے پر اساتذہ، طالبات، معززین اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا، تمام مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک، گلدستہ اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ تحریر: محمد فاروق (راجپوت) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے