تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صحافی کی سلیکشن کا ایک معیار اور طریقہ کار وضع ہونا چاہیے۔ صوبائی چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل بابو عبیدالرحمن

صحافی کی سلیکشن کا ایک معیار اور طریقہ کار وضع ہونا چاہیے۔ صوبائی چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل بابو عبیدالرحمن

ہری پور (رپورٹ: اصغر شاہ) آل پاکستان میڈیا کونسل کے صوبائی آفس میں صوبائی ڈویژنل اور ضلعی ممبران کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں صحافيوں کو درپیش مساٸل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ اکثر ادارے تو صرف اعزازی نماٸندگی سے کام چلاتے ہیں۔ اس دور میں صحافی واحد ورکر ہے جوکہ کسی بھی ادارے کے لیے مفت کام کرتا ہے بلکہ اب تواکثر ادارے صحافيوں سے منتھلی فیس لیتے ہیں۔ وزیر اعلی کے پی کے محمود خان کا دورہ ہری پور ہے۔ انہوں نے صحافيوں کو یکسر نظرانداز کیا۔ ان سے تعاون کرنے کا تو کہا۔ لیکن دوسری طرف صحافيوں کی فلاح وبہبود اور ان کی معاونت اور انکی فیملی کے لیے بھی کسی بھی قسم کی مرعات اور مدد کا اعلان نہ کر سکے۔ جوکہ نہایت ہی قابل افسوس بات ہے۔ لیکن اب صحافيوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہوکر لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ اور صحافيوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہم اس فورم سے جدوجہد جاری رکھیں گے، اجلاس میں صوبائی چیئرمین بابو عبیدالرحمن، صوبائی صدر اسحاق تنولی، شاہ فیصل مہتاب، میڈم خضرا اور ڈویژن صدر راجہ گل عباس، عقیل خان اور وقار سلطان اور ضلعی صدر ملک نوید، ملک طفیل اور نثار احمد نۓ شامل ہونے والے ممبران ساجد محمود، طاہر مظفر آباد آزاد کشمیر سے جوائنٹ سیکرٹری، ضلع مانسہرہ کامران مغل اور ایبٹ آباد کے ضلعی صدر فیصل کلڈال نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 13ویں روز فلم اور تھیٹر کا راج، اردو اور سندھی زبان میں پیش کیے گئے ڈراموں کو شائقین کی بھرپور پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے