تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوابی پولیس کی اہم کامیابی پر پولیس ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں خیبر پختونخواء پولیس مثالی پولیس ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

صوابی پولیس کی اہم کامیابی پر پولیس ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں خیبر پختونخواء پولیس مثالی پولیس ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

صوابی (رپورٹ: اصغر شاہ) صوابی ٹوپی میں کامران کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد، تقریب میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر، آر پی او مردان یاسین فاروق، ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان، ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان، کامران شہید کے لواحقین اور دیگر پولیس آفیسران موجود تھے، اس دوران قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے صوابی پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہتے ہوئے ڈی پی او صوابی کو شیلڈ و پولیس ٹیم پر توصیفی سرٹیفیکٹس سے نوازے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوابی پولیس کی اس اہم کامیابی پر ڈی پی او صوابی اور ان کی پولیس ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں خیبر پختونخواء پولیس مثالی پولیس ہے۔ اور میں نیشنل اسمبلی فلور میں انکی تعریف کرتا رہوں گا، ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی کمانڈ میں صوابی پولیس نے مثال قائم کرکے اس بات کا یقین دلایا کہ واقعی اس اندھے قتل اور ڈکیتی پولیس کی جدید خطوط اور دل لگن و محنت کا نتیجہ ہے، ریجنل پولیس آفیسر مردان نے کہا کہ صوابی پولیس نے کامران شہہد کے قاتل ٹریس کرکے اپنا فرض پورا کر دیا ہے، اس کارکردگی کو آئندہ بھی جاری رکھ کر عوام کی خدمت کریں، ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کا کہنا تھا کہ کامران شہید قتل کیس صوابی پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا، تاہم صوابی پولیس کی دن رات انتھک محنت، عوام اور کامران شہید کے اہل خانہ کے تعاون سے بالآخر کامیابی ملی، اس موقع پر کامران شہید کے بھائی حق نواز نے کہا کہ صوابی پولیس نے آج اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ واقعی مثالی پولیس ہے، اِس کیس کو چیلینج سمجھ کر حل انصاف کی فراہمی کا عزم کیا، اس کیس کی مختلف تکنیکی/ مینوئل ذرائع اور زاویوں سے تفتیش کرکے پاکستان کے مختلف شہروں سے کافی تعداد میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے