تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈاکٹر فرقان کو وینٹیلیٹر فراہم نہ کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

ڈاکٹر فرقان کو وینٹیلیٹر فراہم نہ کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کو وینٹیلیٹر فراہم نہ کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے انہوں نے نہا کہ انکوائری رپورٹ عوام کے ساتھ شیئر کی جائیگی، بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق کورونا مریضوں کے لئے آج بھی 283 وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان کے کیس میں وینٹیلیٹر کی عدم فراہمی کی بات بظاہر درست نہیں لگ رہی معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر فرقان کی ہلاکت کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کمیٹی محکمہ صحت کے اسپشل سیکرٹری فیاض احمد عباسی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے کمیٹی میں ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر امجد سراج اور ڈاکٹر سکندر میمن شامل ہیں، کمیٹی آئندہ چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کریگی کمیٹی سابق ریڈیولاجسٹ ڈاکٹر فرقان کی ہلاکت کے اسباب اور وجوہات کی تحقیقات کریگی۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سرکاری ریٹ سے تجاوز کرنے والے دکاندار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ایسے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور
https://www.nopnewstv.com/shopkeepers-exce…g-the-government/

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے