راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ذخیراندوزی اور حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری ریٹ سے تجاوز کرنے والے دکاندار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ایسے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، ڈی او انڈسٹری پرویز احمد، مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور صدر انجمن تاجران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اشیائے ضروریہ کے ریٹ مقرر کرنے کے لیے کل 2 بجے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کے ریٹ مقرر کئے جائیں گے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: چترال تھانہ عشریت کے حدود میں پیش آنے والے قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار
https://www.nopnewstv.com/chitral-ishriyat…station-arrested/