کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کشمیری عوام کو بھول جانے کا مشورہ دیکر اپنی جماعت کی مکروہ سوچ واضع کردی کشمیری عوام کے ساتھ کے خلاف بات کرنا نظریہ پاکستان مخالف سوچ ہے صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کشمیریوں کی تذلیل کی ہے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ بن گیا اور پیپلزپارٹی کی چھوٹی سوچ ابھی تک نہیں بدل سکی اسی لیے ماضی میں حکمرانوں کی جانب سے کشمیر کے لیے آواز بلند نہیں کی گئی صوبائی وزیر نے اپنے بیان سے واضح کردیا کہ یہ بھارت دوست اور پاکستان دشمن ہیں پیپلز پارٹی کے وزیروں کی وفا ملک سے کبھی نہیں رہی صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں بانیان پاکستان کے منشور کی توہین کی ہے آج وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کے بعد کشمیر کی آواز عالمی سطح پر اٹھائی گئی صوبائی وزیروں کے نامناسب بیان شرمناک ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ڈاکٹر فرقان کو وینٹیلیٹر فراہم نہ کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب
https://www.nopnewstv.com/there-is-no-trut…e-news-regarding/