تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، سندھ سرکار اشیاء صرف کی قیمتوں کی طرف بھی تھوڑی توجہ مركوز کرلے۔ علامہ رضی حسینی

سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، سندھ سرکار اشیاء صرف کی قیمتوں کی طرف بھی تھوڑی توجہ مركوز کرلے۔ علامہ رضی حسینی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ سرکار کی ناقص پالیسیوں نے سندھ کے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ۔ انہوں نے سندھ میں روز بروز اشیاء صرف کی بڑھتی قیمتوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سرکار اشیاء صرف کی قیمتوں کی طرف بھی تھوڑی توجہ مركوز کرلے۔ مختلف اشیاء صرف کی خرید و فروخت سے وابستہ افراد کی جانب سے روز مره کے استعمال کی چیزوں مثلا آٹا، چینی، گھی اور دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ معمول بن چکا ہے۔ حکومت پرائس کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے حکومت خود مافیا کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹ رہی ہے۔ ایک طرف مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کو دو وقت کی روٹی بھی آسانی سے میسر نہیں ہو پارہی۔ دوسری طرف حکومت اقتدار کے نشے میں بدمست پڑی ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے من پسند افراد کو نوازنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سندھ کے نوجوانوں کو بلا تفریق روزگار کی فراہمی یقینی بنائے علاوہ ازیں علامہ رضی حسینی نے کہا کہ نوجوان ملک و ملت کا اہم اثاثہ ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ مختلف سرکاری محکموں میں نوکریوں پر لگائی گئی غیر اعلانیہ پابندی کو ختم کرے۔ ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ کے نوجوانوں میں بڑھتا ہوا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے فی الفور اقدامات کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے