تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محراب پور میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے پسند کی شادی کرلی، اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل

محراب پور میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے پسند کی شادی کرلی، اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) پنجاب کی تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے جوڑے 20 سالہ مسمات کومل بنت ذوالفقار مغل اور طیب حسین ولد صدیق آرائیں نے محراب پور میں پسند کی شادی کرلی، نئے نویلے جوڑے نے پریس کلب محراب پور پہنچ کر اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیا اس موقع پر مسمات کومل مغل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عاقل بالغ ہوں اور اپنی زندگی کا فیصلہ خود کرسکتی ہوں مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا میں نے اپنی مرضی کے ساتھ طیب آرائیں کے ساتھ شادی کی ہے اب میرے گھر والے میرے شوہر اور میرے سسرال والوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کیلئے میں اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل کرتی ہوں اس موقع پر طیب آرائیں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی زندگی کا فیصلہ خود لیا ہے اب ہمیں خوشی سے رہنے دیا جائے مجھ پر یا میرے گھروالوں پر من گھڑت مقدمات کرکے ہمارے زندگیوں کو برباد مت کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے