Home / اہم خبریں / طالبان نے خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا

طالبان نے خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا

کابل (نیوز ویب ڈیسک) طالبان نے خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق کا کہنا تھا کہ خواتین کے کرکٹ اور دوسرے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا سکتے ہیں کیوں کہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں، کرکٹ میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جہاں جسم اور چہرہ نہ چھپایا جاسکتا ہوں اور اسلام ایسے لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے بے پردگی ہو۔ دوسری جانب آئی سی سی نے افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے تاہم افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت ہونی چاہیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے