Home / اہم خبریں / کراچی گرین مینز اور ویمن نے یوم دفاع سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ جیت لی

کراچی گرین مینز اور ویمن نے یوم دفاع سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون اور سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نارتھ کراچی جیم خانہ پر یوم دفاع سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جسے کراچی گرین نے کراچی بلوز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 21-18، 17-21 اور 21-16 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ خواتین کے مقابلے میں بھی کراچی گرین نے کراچی بلوز کو 21-16 اور 21-14 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر نسیم قریشی تھے جبکہ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالحمید اور سیکرٹری عبد الرحیم مہمان اعزازی تھے۔اس موقع پر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ- 19 کی وجہ سے جہاں بہت سے دوسرے مسائل پیدا ہوئے ہیں وہیں کھیلوں کے انعقاد میں بھی بہت مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن ہر اہم موقع پر تمام مشکلات کے باوجود ایونٹس منعقد کر رہی ہے اور کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد خان نے کہا کہ ہمارا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے بہت جلد انٹرنیشنل چیمپئن شپ منعقد ہونے والی ہے جس میں پاکستان کی ٹیم بھرپور انداز میں شرکت کرے گی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نسیم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اس مشکل وقت میں بھی سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا انعقاد ہو رہا ہے میں منتظمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد نے کہا کہ میں تمام کھلاڑیوں، آفیشلز، مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی کا ان کی آمد اور ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہم کنار کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پر عبدالرحیم، عبدالحق، ریحانہ آصف اور شہروز علوی نے بھی خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے