تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دی اسٹوڈیو کی جانب سے کراچی میں دو روزہ رنگا رنگ کراچی کارنیول فیسٹیول کا انعقاد

دی اسٹوڈیو کی جانب سے کراچی میں دو روزہ رنگا رنگ کراچی کارنیول فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں ایک طویل عرصے کے بعد رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، اس کی مثال دی اسٹوڈیو کی جانب سے کراچی میں منعقد ہونے والا رنگا رنگ کراچی کارنیول فیسٹیول ہے، دی اسٹوڈیو ایک آن لائن گروپ ہے جس کی بانی صدف معین، فائزہ امتیاز ہیں، انہوں نے کورونا میں لاک ڈاؤن کے مشکل حالات سے گزرنے والے چھوٹے کاروباری حضرات اور گھر بیٹھ کر کام کرنے والی خواتین کو ایک بہترین موقع دینے کی نیت سے یہ دو روزہ تقریب عسکری امیوزمنٹ پارک میں 10 جولائی بروز ہفتہ منعقد کی جوکہ 11 جولائی بروز اتوار تک جاری رہے گی، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و بانی فکس اٹ عالمگیر خان نے بطورِ مہمانِ خصوصی تقریب مین شرکت کی، شرکاء سے خطاب کیا، تمام اسٹالز کا دورہ کیا، ان کے مسائل سنے اور دی اسٹوڈیو، عسکری ایمیوزمینٹ پارک اور انتظامیہ میں شامل تمام کارکنان بلاخصوص مبین خان، زویا امتیاز، ماحبہ خان اور زین کی اس کوشش کو بھر پور سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، ان کا کہنا تھا کہ ہر پریشانی اپنے ساتھ اس کا حل اور بہترین مواقع لے کر آتی ہے، بس تھوڑی کوشش اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت اس طرح کے تمام اداروں اور دی اسٹوڈیو کو بھر پور سپورٹ کرتی ہے، تقریب میں موجود شہریوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی، اسٹالز سے نہایت مناسب داموں میں خریداری کی، مزے دار کھانوں کا لطف لیا اور یکساں طور پر اسٹیج کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انعامات حاصل کیئے اور دی اسٹوڈیو کے اس اقدام کو بھرپور سراہا، صدف معین اور فائزہ امتاز کا کہنا تھا کہ عسکری ایمیوزمینٹ پارک کی انتظامیہ کی مدد کے بغیر یہ فیسٹول ناممکن تھا ہمارا ارادہ ہے کہ جلد ہی مزید ایسے ہی صحت مندانہ تفریحی فیسٹول منعقد کریں گے اور اگر کوئی ایسے پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو دی اسٹوڈیو ان کے ساتھ کام کرنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے،
تقریب میں متعدد صحافی حضرات نے بھی شرکت کی اور تقریب کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے