تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک اکیڈمی کی جانب سے میوزیکل پروگرام”ساﺅنڈ اسپرٹ“ کی دوسری قسط کا رنگارنگ انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک اکیڈمی کی جانب سے میوزیکل پروگرام”ساﺅنڈ اسپرٹ“ کی دوسری قسط کا رنگارنگ انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں موسیقی کی ترویج کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک اکیڈمی کی جانب سے موسیقی سے بھرپور پروگرام ساﺅنڈ اسپرٹ سیکنڈ ایپی سوڈ کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی میں کیا گیا، ساﺅنڈ اسپرٹ کی دوسری قسط میں آرٹس کونسل کراچی کی میوزک اکیڈمی کے گلوکاروں کے ساتھ کراچی اور اندرونِ سندھ کے مختلف بینڈز اور گلوکاروں نے اپنے فن کا اظہار کیا جن میں مائی ڈھائی، ایکما بینڈ، کشمیر بینڈ، جیمبروز، ہیش ٹیگ، کراچی فوک آکیسٹرا، خضر وِد ٹیم، ماہ نور سحر، نور لطیف، نیوٹن مشتاق اینڈ منیب، حسن آصف، عبدالرافع، ویزواجد، زین، رمشاء قریشی، سمیع امیری، شاہد رحمان، شمس العارفین، احسن باری، آفاق عدنان، انتظار حسین، مصطفی خان، ارمان رحیم، مصطفی بلوچ شامل تھے۔ تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ جوائنٹ سیکریٹری اسجد بخاری اراکین گورننگ باڈی سمیت ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک نے شرکت کی۔ شمس العارفین کی ہدایت کاری پر مبنی ڈرم سرکل کا زبردست انعقاد کیا گیا، آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے ایکما بینڈ کے پہلے اوریجنل گانے”لاہوتی“ کی زبردست پرفارمنس پر شائقین جھومنے پر مجبور ہوگئے، اس موقع پر ڈائریکٹر اسپیشل پروگرامز فار میوزک آرٹس کونسل احسن باری نے کہا کہ ساﺅنڈ اسپرٹ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ثقافت کی ترویج کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی ایک جھلک ہے، آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی موسیقی کے بین الاقوامی سطح کے کورس تیار کر رہی ہے جو ان نوجوانوں کے لیے ہیں جو موسیقی کو اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں، احسن باری نے مزید کہا کہ ساﺅنڈ اسپرٹ کا بنیادی مقصد موسیقی کے چاہنے والوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، میوزیکل پروگرام میں اہلیانِ کراچی کی بڑی تعداد شریک ہوئی جو رات گئے تک فن کاروں کی زبردست پرفارمنس سے محضوظ ہوتی رہی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے