کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان خالصتاً اسلامی و مذہبی ریاست ہے جو اولیاء اللہ کا فیضان بزرگانِ دین مشائخ عظام اکابرین اہلسنت کی عظیم ولازوال قربانیوں کا ثمر بھی ہے پاکستان میں بسنے والے کروڑوں عشاقان رسول کا دامن گنبدِ خضرا سے وابستہ ہے اور تاقیامت رہے گا اور اس کے ایوانوں میں بھی یارسول اللہ کے نعروں کی صدائیں گونجے گی ملت اسلامیہ کے خلاف عالم کفر کی ناپاک و مذموم سازشیں باہم متحد و متفق ہوکر ناکام بنانا ہونگے تصوف و صوفی ازم کے فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے حکومت دینی مدارس کھولنے کی اجازت دے جہاں سے لاکھوں طلباء و طالبات دنیاوی جدید سائنسی تعلیم کیساتھ ساتھ قرآن حدیث وفقہ کے علم سے فیض یاب ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی اعظم پاکستان علامہ منیب الرحمن نے ممتاز مذہبی روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر قمرالدین شاہ جمالی سے اپنے آفس کراچی میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج عالم کفر ملت اسلامیہ کے معاشی وسائل پر قبضہ کیلئے سازشوں کا جال پھیلائے ہوئے ہے جسے باہم متحد ومتفق ہو کر ناکام بنانا ہوگا مدارس و مساجد و اولیاء اللہ کے مزارات و خانقاہیں رشد و ہدایت کا سرچشمہ مرکز و محور ہیں جہاں سے لاکھوں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں اور تشنگانِ علم اپنے علم کی پیاس بجھا رہے ہیں دہشتگردی کے ناسور و سماجی برائیوں کا تدارک و خاتمہ صوفی ازم و تصوف کے فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے آج کے پرآشوب و پرفتن دور کے درپیش سنگین چیلنجز بحرانوں کا خاتمہ نوجوان نسل کے قلوب کو عشق مصطفیٰؐ کی شمعیں روشن کرکے ہی کیا جا سکتا ہے حسنین کریمین ؓ، اہل بیت اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ سے بے پناہ محبت وعقیدت ہی ہمارے ایمان کی کسوٹی و اساس ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر کی اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت
https://www.nopnewstv.com/pti-opposition-leader-firdous-shamim/