تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر کی اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت

پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر کی اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر کی اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت کی اور ٹراما سینٹر میں زخمیوں کے عیادت کی اور ورثا سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہید سب انسپکٹر محمد شاہد، شہید سکیورٹی گارڈ افتخار واحد، سکیورٹی گارڈ حسن کے ورثا سے ان کے گھر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم پی اے سعید آفریدی، شاہنواز جدون، راجا اظہر و دیگر بھی شریک تھے۔ میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ملک دشمن حملہ کرکے ملک کی معیشیت کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ ہمارے جانبازوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر دشمنوں کے عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔ شہداء اور مقابلہ کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں سر فخر سے بلند کیا ہے۔ سلام پیش کرتے ہیں جوانوں کو جنہوں نے دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ مسنگ پرسن کا ایسی کارروائیوں میں ملوث ہونا افسوسناک ہے۔ جب تک پاکستان میں ایسے بہادر جوان موجود ہیں کسی دشمن سے خطرہ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا سلام پیش کرتے ہیں سیکیورٹی اہلکاروں کو جنہوں بہادری سے دشمنوں کا مقابلہ کیا۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ملک میں پہلے سے مہنگائی کے طوفان سے عوام کو ریلیف دینے میں یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ مجلس عاملہ تحصیل جام پور
https://www.nopnewstv.com/this-government-has-already-failed/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے