ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 2 سے 45 روپے تک اضافہ کر دیا۔ مختلف برانڈز کے مشروبات، مصالحہ جات، بسکٹس، سویاں، نوڈلز سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ سب سے زیادہ اضافہ مختلف برانڈز کی لال مرچ کی قیمت میں 45 روپے تک کا کیا گیا ہے، مختلف برانڈز کے مشروبات کی قیمت میں 2 روپے سے 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے بسکٹ 2 سے 4 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے۔ مختلف کمپنیوں کے نوڈلز کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: دہشتگردی کے ناسور و سماجی برائیوں کا تدارک و خاتمہ صوفی ازم و تصوف کے فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ مفتی اعظم پاکستان علامہ منیب الرحمن
https://www.nopnewstv.com/the-scourge-of-terrorism-and/