Home / اہم خبریں / تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات میں 25 نشستیں حاصل کیں، لیکشن صاف اور شفاف طور پر ہوئے اور ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات میں 25 نشستیں حاصل کیں، لیکشن صاف اور شفاف طور پر ہوئے اور ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

مظفر آباد (بیورو رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا نے الیکشن نتائج کا اعلان کر دیا۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ الیکشن صاف اور شفاف طور پر ہوئے اور ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا، ہارنا جیتنا مقدر کی بات ہے، جو ہار جاتا ہے وہ کہتا ہےکہ دھاندلی ہوئی ہے، تاہم کسی بھی جماعت نے ابھی تک دھاندلی سے متعلق کوئی تحریری شکایت نہیں کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ باغ کے حلقے کے چار پولنگ اسٹیشن پر انتخاب 29 جولائی کو ہوگا جس کے بعد مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا، 44 کے نتائج آچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات میں 25 نشستیں حاصل کیں جب کہ پیپلز پارٹی نے 11، مسلم لیگ ن نے 6 اور مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پابندی کے باوجود آزاد کشمیر داخلے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم پاکستان کو خود احساس ہونا چاہیے تھا کہ علی امین گنڈا پور پر پابندی ہے وہ انہیں ساتھ لے کر کیوں آئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے