تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کھلاڑیوں کو چوٹ سے بچانا کوچز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سید سخاوت علی

کھلاڑیوں کو چوٹ سے بچانا کوچز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سید سخاوت علی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کراچی ریجن کے زیر اہتمام منعقدہ اسپورٹس اساتذہ کے لیے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے روز سید سخاوت علی نے "کھیلوں کے دوران چوٹ سے بچاؤ” کے موضوع پر لیکچر دیا، جس میں شرکاء کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور چوٹ لگنے کی صورت میں فوری طبی امداد کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، گراؤنڈ ماسٹر مختار احمد خان نے کراچی ریجنل آفس کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے ایسے پروگراموں کے سلسلہ وار انعقاد کو مختلف شہروں میں کرنے کی امید ظاہر کی اور ایف جی اسکول کراچی کے پرنسپل محمد یونس اور پی ٹی آئی محمد علی کو شاندار پروگرام کرانے پر مبارکباد پیش کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے