Home / اہم خبریں / ضلع لوئر اور اپر چترال دونوں اضلاع سے اکیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے انتحاب کا سلسلہ مکمل

ضلع لوئر اور اپر چترال دونوں اضلاع سے اکیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے انتحاب کا سلسلہ مکمل

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) ضلع لوئیر اور اپر چترال دونوں اضلاع سے اکیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا انتحاب کا سلسلہ مکمل ہوا۔ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے چترال کے دونوں اضلاع سے ایسے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ لیا گیا جن کی عمریں اکیس سال سے کم تھیں۔ اس مقصد کیلئے باقاعدہ پشاور سے تمام کھیلوں کے کوچ آئے تھے جو کھلاڑیوں سے ٹرائیل لیتے اور ان کا انتحاب کرتے تھے۔ ان کھیلوں میں ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، ٹیکوانڈو، ریسلنگ، جیمناسٹک، ووشو اور ویٹ لفٹنگ یعنی وزن اٹھانا شامل تھے۔ اس سلسلے میں گونمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول کے سٹیڈیم میں مارچ پاسٹ بھی ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حیات شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے صدور، کھلاڑی اور کثیر تعداد میں تماشائی بھی میدان میں موجود تھے۔ سب سے پہلے قومی ترانہ پیش کیا گیا اور اسے مارچ پاسٹ میں سلامی دی گئی۔ اس کے بعد پشاور سے آئے ہوئے کوچز پر مبنی ٹیم اور چترال کی مقامی ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں دونوں بار چترال ٹیم نے پشاور کی ٹیم کو شکست دی۔ ویٹ لفٹنگ میں تیس کلو، چالیس کلو کے وزن کو اٹھانے کا طریقہ کوچ نے کھلاڑیوں کو سکھایا۔ اس کے بعد ہاکی بھی اسی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔ یہاں انتحاب کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد یہ کوچز ضلع اپر چترال گئے جہاں انہوں نے یہاں بونی اسٹیڈیم میں اکیس سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کا انتحاب کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق اعظم نے بتایا کہ یہ صوبایی حکومت کی طرف سے نہایت احسن اقدام ہے جو بچے اس میں منتحب ہوں گے ان کو پشاور لے جاکر ان کو باقاعدہ مزید تربیت دی جائے گی اور نامور کھلاڑیوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے