Home / اسلام آباد / پاکستانی عوام کو قومی اسمبلی سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں- وزیراعظم عمران خان

پاکستانی عوام کو قومی اسمبلی سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (نوپ نیوز) عید کے تیسرے روز وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اسد قیصر نے انہیں عہدہ سنبھالنے اور عید کی مبار ک باد پیش کی جس کے بعد قومی اسمبلی میں قانونی سازی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کو قومی اسمبلی سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے اخراجات میں جتنی زیادہ ممکن ہو سکی کمی لائے جائے۔ سپیکر اسد قیصر نے عمران خان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کیلئے ہموار ماحول یقینی بنانے کیلئے تمام کر اقدامات اور کوششیں کی جائیں گی اور عوام کے مسائل کر حل کرنے کیلئے تیزرفتاری کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے