Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کی غفلت اور نااہلی نے روشنیوں کے شہر کو کچرے کا شہر بنا دیا ہے۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف طاہر ملک

سندھ حکومت کی غفلت اور نااہلی نے روشنیوں کے شہر کو کچرے کا شہر بنا دیا ہے۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف طاہر ملک

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا کہ سندھ حکومت کی غفلت اور نااہلی نے روشنیوں کے شہر کو کچرے کا شہر بنا دیا ہے۔ صوبائی حکومت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے بجائے کراچی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ تشکیل دے جوکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ بھی ہے۔ کراچی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے کراچی میں گندگی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کا کام بہتر طریقے سے ہوگا۔ عروس البلاد کراچی اب کچراچی میں تبدیل ہوچکا ہے۔ جابجا گندگی اور غلاضت کے ڈھیر نے شہر کی شکل بدل دی ہے۔ اپنے جاری بیان میں طاہر ملک نے مزید کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بھی صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور بے جا کرپشن کے سبب کارکردگی نہیں دکھا پا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یومیہ ہزاروں ٹن کچرا سڑکوں پر رہنے کے سبب شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا بھی خدشہ ہے۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کے ساتھ سیاست ہی کی ہے۔ کراچی کو گزشتہ 13 سالوں سے اسکے حقوق نہیں دیئے گئے ہیں، تیزی سے ترقی کرتا شہر اب تیزی سے تباہی کی جانب جا رہا ہے۔ ملک کے معاشی حب کی صورتحال حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سنجیدگی سے اس معاملے کے حل کے لیے اقدامات کرے۔ کراچی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل کراچی کو صاف ستھرا بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری درکار، پی آئی ڈی سی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی (پی آئی ڈی سی) کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے