کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ٹیلنٹ ہنٹ انٹر ڈسٹرکٹ مینز ہاکی لیگ 2021 (ڈے اینڈ نائٹ) ٹرافی کی تقریب رونمائی کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوئی، مزکورہ لیگ 17 فروری سے شروع ہوگی، جس میں کراچی کے 7 ڈسٹرکٹ حصہ لیں گے، تمام ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں ڈسٹرکٹ ملیر، ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ شامل ہیں، جبکہ پول بی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ کورنگی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیمیں شامل ہیں، دونوں پول سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کا حصہ ہونگی جو 22 فروری کو اپنا مہچ کھیلیں گی جبکہ لیگ کا فائنل 23 فروری کو کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم کو 1 لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے کیش پرائز دیا جائے گا جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کو 70 سی سی موٹر سائیکل دی جائے گی، لیگ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اے ماجد ہونگے، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرامتیاز الحسن اور راجہ انور کمال ہونگے، آرگنائزنگ سیکریٹری گلفراز احمد خان، اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری چوہدری تنویر اور عظمت پاشا ہونگے، ڈسپلن کمیٹی ممبران اعظم خان، عامر عزیز، محسن علی خان، واجد علی، علی جعفری میڈیکل ایڈ کمیٹی ممبران ڈاکٹر ظہیر خان، ڈاکٹر محسن، ٹیکنیکل آفیشل میں مزمل حسین، امتیازالحسن، ماجد علی، ججز میں ناصر علی، علی مہدی جبکہ امپائرنگ پینل میں امپائر منیجر فیصل اسماعیل ہونگے، امپائرنگ پینل میں تکریم افتخار، عرفان طاہر، سبطین رضا، ندیم، سلطان، اصغر علی، اسلام اللہ، فہد علی خان جبکہ میڈیا کوارڈینیٹر علی عباس شامل ہیں۔