کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی ریحان ہاشمی نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافی برادری نے آزادی صحافت کے حوالے سے تاریخی جدوجہد کی اور حق کی آواز بلند کرتے ہوئے سچ عوام تک پہنچایا، جس کی پاداش میں صعوبتیں اور پریشانیاں بردشت کیں، چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون ماناجاتا ہے۔ صحافت معاشرے کا وہ آئینہ ہے جس کے زریعے صحافی حضرات معاشرے میں ہونے والے مثبت و منفی کاموں کے بارے میں عوام اور حکومت کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے منتخب نمائندے آزاد صحافت اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا وائرس کی وجہ سے کارزویل جیل ٹیکساس سے ریٹا نامی پہلی خاتون قیدی رہا، کارزویل جیل میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ بھی قید ہے
https://www.nopnewstv.com/corona-virus-causes-rita-to-become/