Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی کی نالائق حکومت مہنگائی سے عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وقار مہدی

پی ٹی آئی کی نالائق حکومت مہنگائی سے عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وقار مہدی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت مہنگائی کا جن ہے جو اقتدار پر قابض ہوکر عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس پیٹرول کی قیمت 13روپے کے بجائے 3 روپے بڑھا کر عوام پر احسان مت جتائے بلکہ بتائے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی بار پیٹرول کی مصنوعات میں اضافہ کرچکی ہے اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کون سے عوامی کام سرانجام دیئے ہیں جس سے غریب عوام کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلیکٹڈ وزیراعظم کو عوام کی اتنی فکر ہے تو وہ آٹا، گھی، چینی کی قیمتوں پر نظر ثانی فرمائے گے لیکن ان کا مشن صرف اپنے اے ٹی ایمز کو خوش کرنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع دن سے یوٹرن لینے والوں نے تبدیلی کے خواب دیکھنے والوں کے ہوش تو اڑا ہی دیئے ہیں مگر غریب اور متوسط طبقہ کا کیا قصور ہے جس سے پی ٹی آئی کی حکومت بدلہ لینے پر تلی ہوئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے ہونیوالے فیصلے اگر اتنے عوامی ہیں تو ان کی پریس کانفرنس والی سرکار عوام کے پیج آنے سے کیو ں ڈر رہی ہے۔ پی پی پی رہنما نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور وہ خود اس بوجھ تلے دب کر رہ جائینگے، تیحریک انصاف رہنما شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ ایک نہ ایک دن عمران خان بھی صدر زرداری کی یاترا اور معافی مانگتے نظر آئیں گے، شہباز گل کا زہنی توازن ٹھیک نہیں، انھیں سندھ کے ہسپتال میں مفت علاج کی سہولت دیں گے، شہباز گل عمران خان کے شعبہ بد اخلاقی کے کئیر ٹیکر ہیں، وقار مہدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام آج بھی بہتر علاج کیلیئے سندھ کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ احتساب گھر سے شروع ہوتا ہے مگر عمران خان نے علیمہ باجی کو این آر او دے رکھا ہے، شبلی فراز کا غصہ شہباز گل پی پی پی پر نہ نکالیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے