تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نئے آئین کا عندیہ دے دیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نئے آئین کا عندیہ دے دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نئے آئین کا عندیہ دے دیا ہے۔ ترک صدر طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔ ملک میں نئے آئین پر بحث کرنے کا وقت ہے۔ ترک صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اتحادیوں میں اتفاق رائے ہوا تو مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ آئین کو قابضوں نے مرتب کیا۔ ترکی میں اگلے صدارتی و پارلیمانی انتخابات 2023 میں ہوں گے۔ سنہ 2003 -2002 میں اے کے پی نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی اور اردوغان کو وزیر اعظم بنایا گیا۔ 66 سالہ طیب اردوان اے کے پارٹی کے قیام کے ایک سال بعد 2002 میں اقتدار میں آئے۔ وہ 11 سال تک ترکی کے وزیر اعظم رہے اور پھر 2014 میں ملک کے پہلے براہ راست صدر منتخب ہوئے۔ 15 جولائی 2016 میں ترکی کے کچھ فوجی افسران نے صدر رجب طیب اردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں 250 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے