Home / اہم خبریں / پی ایس ایل 6 شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر آگئی

پی ایس ایل 6 شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر آگئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 6 شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر آگئی، 25 سے 30 فیصد شائقین کو سٹیڈیم آکر میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کی سٹیڈیم آمد کے لیے ایس او پیز اور قواعد وضوابط طے کئے جا رہے ہیں جس میں 25 سے 30 فی صد شائقین سٹیڈیم جاکر میچز دیکھ سکیں گے۔ پی سی بی حکام شائقین کی آمد کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر کے جلد حکومت کو بھجوائیں گے۔ حکومت کی جانب سے ایس او پیز منظور ہونے کے بعد شائقین کی آمد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل فرنچائز کی جانب سے بھی مطالبہ آیا تھا کہ شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے