تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومتی صفوں میں بیٹھے استحصالی ٹولے کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ

حکومتی صفوں میں بیٹھے استحصالی ٹولے کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے پارٹی وزیر اعظم کے اس بیان پر کہ ریاستی وسائل اشرافیہ کے شکنجے سے چھڑوانے ہیں کہا ہے کہ وزیر اعظم اگر کسی کی مہربانی سے اس منصب تک پہنچ ہی گئے ہیں تو اپنے محسنوں اور مربیوں کا احتساب کرنے کی جرات بھی پیدا کریں، چینی اور گندم کا بحران پیدا کرنے والے حکومتی اداروں کے مطابق عمران خان کی اپنی صفوں میں شامل ہیں، عوام حکمرانوں کے جھوٹے دعوے سن سن کر اکتا چکی ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف حکومتی احتساب کا چہرہ بھی دیکھ لیا اب قوم کو بتایا جائے کہ گذشتہ دو سالوں میں پاکستان کے وسائل پر قابض اشرافیہ کے خلاف کیا اقدامات کئے گئے، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے اپنے ساتھیوں یونین کونسل 37 کے کونسلر و صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، کوآرڈینیٹر عامر شیخ، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سردار سہیل، ضلع وسطی کے صدر دانیال تنویر، صدر کورنگی ابراہیم شاہ، جنرل سیکریٹری عثمان یوسفزئی، سوشل میڈیا ٹیم کے رکن نعمان سواتی، محمد خورشید کے ہمراہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے مزدروں سے رابطے اور ان کی مزید ضروریات کی تفصیل جانے کے لئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ قوم کے وسائل کی لوٹ مار میں ملوث حکومتی شخصیات سے چینی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حاصل کئے گئے اربوں روپے کے ڈاکے کو بے نقاب کیا جائے، عمران خان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف اب تک کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکے لیکن عمران خان کے اپنے ساتھیوں کی کرپشن خود حکومتی اداروں نے بے نقاب کر دی ہے، تحریک انصاف کی قیادت نے ریاستی وسائل پر قابض اشرافیہ کے خزانوں کے ذریعے جھوٹے نعرے اور الزامات سے قوم کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومت کے خلاف گمراہ کیا لیکن آج خود تحریک انصاف کی قیادت کو مکافات عمل کا سامنا ہے. حکومت اپنے ہی قائم کردہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اپنی صفوں میں بیٹھی قومی وسائل پر قابض اشرافیہ کے خلاف بھی احتساب کا وہی قانون حرکت میں لائے جو میاں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف متحرک ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: لاک ڈاؤن میں بھتہ طلبی اور وصولی کی خبروں کا نوٹس لیا جائے۔ پاسبان
https://www.nopnewstv.com/notice-of-extortion-and-recovery/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے