Home / اہم خبریں / سیدنا صدیق اکبرؓ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ متحدہ علماء محاذ کے سیمینار مقررین خطاب

سیدنا صدیق اکبرؓ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ متحدہ علماء محاذ کے سیمینار مقررین خطاب

کراچی (نوپ نیوز) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیرء اہتمام افضل البشر بعد الانبیاء، خلیفہ بلافصل، خسر رسولؐ یار غار و مزار، پیکر صدق و وفا سیدنا صدیق اکبرؓ کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا اس موقع پر محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر خطیب پاکستان مولانا تنویرالحق تھانوی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں سیدنا صدیق اکبرؓ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبرؓ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی صحابیت نص قطعی قرآن کریم سے ثابت ہے جس کا انکار امام اعظم ابوحنیفہ کے مذہب کے مطابق صریحاً کفر ہے۔ خلیفہ بلافصل ابوبکر صدیقؓ تمام صحابہ پر فوقیت، افضلیت رکھتے ہیں آپ سب سے پہلے اسلام لائے آپ نے سب سے پہلے واقعہ معراج النبیؐ کی تصدیق کی جس کی بناء پر دربار نبوت سے صرف ابوبکر کو ہی صدیق کے لقب کا شرف حاصل ہوا۔ صدیق اکبرؓ نے سب سے پہلے اپنے گھر کا سارا سامان مال و متاع حضور کی خدمت میں پیش فرمایا سب سے پہلے غار ثور میں صدیق اکبرؓ داخل ہوئے۔ قرآن نے جسے ثانی اثنین سے تاقیامت محفوظ فرمایا جسے نبی نے اپنی زندگی میں ہی اپنے مصلے پر نماز پڑھانے کا حکم فرمایا۔ صدیق اکبرؓ نے سب سے پہلے باغیان و منکرین ختم نبوت و منکرین زکواۃ کیخلاف جہاد و قتال کے ذریعے ان کاقلع قمع کیا۔ جن کیلئے رسولؐ نے فرمایا میں نے سب کے احسانوں کا بدلہ اتار دیا ہے سوائے ابوبکر صدیق کے کہ اس کا بدلہ اللہ تعالیٰ ہی بروز قیامت اتاریں گے اور فرمایا روز قیامت میں اس طرح اٹھایا جاؤں گا کہ میرے دائیں جانب ابوبکر اور بائیں جانب عمر ہونگے۔ خلیفہ بلافصل سیدنا صدیق اکبر ؓ نے جاں نشینیئ رسولؐ کا بااتمام کمال حق ادا کیا۔ امیر المومنین سیدنا علی المرتضیٰؓ خلفائے ثلاثہ کے دور خلافت میں قاضی القضات کے اعلیٰ منصب پر فائز رہے۔ سیدنا صدیق اکبرؓ امن و وحدت کا مظہر ہیں۔ مسلم حکمران امریکی، اسرائیلی و استعماری سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بنائیں۔

 

ٓٓٓٓمزید پڑھیں: حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی زندگی سے ہمیں صبر استقامت برداشت کا جو سبق ملتا ہے وہ پوری امت کے لئے عملی نمونہ ہے۔ قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی عابد
https://www.nopnewstv.com/history-of-abu-bakr

علماء نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کی شان میں گستاخی کے مرتکبین کو فی الفور گرفتار کرکے قرارواقعی سزائیں دی جائیں، خلفائے راشدین، اصحاب رسولؐ، اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا ہر سطح پر تعاقب و محاسبہ کیاجائے گا۔ گستاخی کے مرتکب اسلام و ملک کے باغی و دشمن اور استعمار کے آلہ کار و ایجنٹ ہیں۔ سیمینار سے صدر محفل خطیب پاکستان مولانا تنویرالحق تھانوی، میزبان و بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مہمانان خصوصی پروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ سید اظہر علی ہمدانی، علامہ پیر احمد عمران نقشبندی، صاحبزادہ علامہ پیر عزیز الرحمن رحمانی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، شیخ الحدیث مولانا انس مدنی، مطلوب اعوان قادری، مفتی فیصل عزیز بندگی، علامہ روشن دین الرشیدی، مولانا منظرالحق تھانوی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی اکبرشاہ ہاشمی، مولانا گل نواب شاہ، حافظ گل نواز،علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، مفتی اسد الحق چترالی، مفتی عزیز الرحمن ہزاروی، مولانا مفتی رفیع اللہ رفعت، مفتی شبیر احمد، مولانا الیاس تنولی و دیگر نے خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Triumphs as Champion in Sports Blitz 2024.

Karachi, (Sports Reporter) The Institute of Business Management (IoBM) emerges victorious as the ultimate Winner …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے