Home / اہم خبریں / کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کی راشن تقسیم کرنے کی مہم جاری، مہم میں خیال رکھا ہے کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ شیخ فرہاد

کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کی راشن تقسیم کرنے کی مہم جاری، مہم میں خیال رکھا ہے کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ شیخ فرہاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر غریبوں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد میں راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کرنے کی مہم جاری ہے۔ 15 روز سے جاری اس مہم میں اب تک سینکڑوں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے صدر شیخ فرہاد نے بتایا کہ کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ ہم زندگی کے مختلف شعبوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے ہیں۔ ہماری ایسوسی ایشن مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اس وبا سے نہ صرف ترقی پذیر ممالک بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ہم نے صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ نقصان یومیہ اجرت پرکام کرنے والے افراد انتہائی غریب افراد کو ہوا ہے اس لیے ان کی داد رسی کے لیے راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مہم میں اس بات کا بھرپور خیال رکھا ہے کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو اس لیے ہم لوگوں کے گھروں پر خود راشن پہنچا رہے ہیں۔ اس مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور غریبوں کی مدد کے لیے ہماری ہر ممکن مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن مستقبل میں انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔ ایک دوسرے کی مدد کرکے ہی ہم معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو بہتر زندگی کی سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ہم صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر شعبوں میں بھی کام کریں گے۔ اس وقت ہم تمام کام اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں۔ ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس کارخیر میں حصہ لینے کے لئے آگے بڑھیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ٹنڈو آدم میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی
https://www.nopnewstv.com/the-administration-came-into/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے