Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی

ٹنڈو آدم میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی

ٹنڈو آدم (ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) ٹنڈو آدم میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی، اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی کا پولیس اور رینجرز کے ہمراہ ٹنڈو آدم شہر میں گشت لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلے اور احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت. تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے علاقے مالی پاڑے کے رہائشی 60 سالہ عبدالرزاق ملک کو کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر نوابشاہ قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا اور اس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی پولیس اور رینجرز کی مدد سے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی، ڈی ایس پی محمد ایوب بروہی، رینجرز انسپکٹر نثاراحمد اور ایس ایچ او سٹی تھانہ حاجی محمد اسلم بلو کا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اور میونسپل کمیٹی کے عملے کی مدد سے کریک ڈاؤن دکانیں بند، شہر میں مکمل سختی کردی گئی اور ٹنڈوآدم شہر کے ایم اے جناح روڈ، لطیف گیٹ، چھتری چوک، جمن شاہ، اور دیگر علاقوں میں گشت کیا اور بغیر اجازت کے کھلی ہوئی دکانیں بند کروادیں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایات دیں کہ کوئی دکاندار اپنی دوکان پر رش جمع نہ کریں اور شہریوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔ ٹنڈوآدم کے سماجی حلقوں اور سوسائٹی نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ جو زائرین یا تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد جو واپسی پر بغیر ٹیسٹ کروائے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں انکا فوری طور پر ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے کیونکہ احتیاط ہی علاج ہے۔۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا وائرس ٹیسٹ کے منفی رزلٹ آنے والے 113 زائرین کو اپنے اپنے متعلقہ اضلاع کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر
https://www.nopnewstv.com/corona-virus-test-have-been/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے