تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا

کراچی (رپورٹ : ذیشان حسین) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد نے تخریب کارروائی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر ذاکر اللہ عرف شفیع اللہ کو گرفتار کر لیا، حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد نے تخریب کارروائی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی اور 2011ء میں حملہ کر کے ایف سی اہلکاروں کو شہید اور زخمی کیا، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کے 2 ساتھی ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے دہشت گرد نے 2011ء میں 60 راکٹ لانچرز ساتھیوں کے، ہمراہ مہمند سے افغانستان منتقل کیے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 2012ء میں دہشت گرد ذاکر اللہ اورساتھیوں نے باجوڑ میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جبکہ افغانستان سے آ کر 2014ء میں 2 افراد کوقتل کیا اور پھر وہیں فرار ہو گیا۔ یاد رہے نومبر 2020ء میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار دہشت گردوں میں یاسین، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمد خالد عرف عمر شامل تھے، جو شہر میں اپنے ناپاک عزائم رکھتے تھے۔ رینجرز نے بتایا تھا کہ ان میں سے دو دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، دنوں دہشت گرد کراچی میں کارروائی کرنا چاہتے تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعد بلال عرف ہمایوں گروپ سے ہے۔۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے