تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ریلوے کراچی نے سٹی سے اورنگی اسٹیشن تک کے سی آر ٹریک کو آپریشنل روٹ کا حصہ بنانے کا آپریشنل ٹرائل مکمل کرلیا

پاکستان ریلوے کراچی نے سٹی سے اورنگی اسٹیشن تک کے سی آر ٹریک کو آپریشنل روٹ کا حصہ بنانے کا آپریشنل ٹرائل مکمل کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ریلوے کراچی نے سٹی سے اورنگی اسٹیشن تک کے سی آر ٹریک کو آپریشنل روٹ کا حصہ بنانے سے قبل جمعہ کو اس کا آپریشنل ٹرائل مکمل کرلیا۔ آپریشنل ٹرائل میں کراچی ڈویڑن اور کے سی آر پراجیکٹ کے انجنیئرز نے حصہ لیا۔ کے سی آر آزمائشی ٹرین کے شیر شاہ کے قریب ڈی ریل یا کسی حادثے ہونے کی خبروں کی تردید کی جاتی ہے۔ شیر شاہ کے قریب آدھے گھنٹے کا وقفہ آپریشنل پہلوں کو جانچنے کے لیئے کیا گیا جسے الیکٹرانک میڈیا میں غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان ریلوے نے کیماڑی کو سٹی اسٹیشن بذریعہ کراچی بندر یارڈ ملانے والی چائنہ کریک پل پر بھی کامیابی سے آزمائشی ٹرائل کیا ہے۔ ڈی ایس کراچی ریلوے محمد حنیف گل نے دو ٹرائل مکمل کرنے پر کراچی ڈویڑن کے افسران کو مبارکباد دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے