Home / اسلام آباد / سندھ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

سندھ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سندھ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا، 15 سے 17 فروری تک رینجرز اہلکار اور ایف سی جوان تعینات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 88 پولنگ اسٹیشنز کے باہر 15 سے17 فروری تک رینجرز اہلکار اور پی ایس 43 ،15 سے 17 فروری تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اہلکارتعینات ہوں گے، سندھ میں ملیر اور سانگھڑ میں 16 فروری کو ضمنی انتخابات منعقد ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی بی 20 میں ایف سی بلوچستان کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے باہر 15 سے 17 فروری تک تعینات ہوں گے جبکہ پنجاب این اے 75، ضمنی انتخابات میں رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 51 کے پولنگ اسٹیشنز پر 18 سے 20 فروری تک رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے