Home / اسلام آباد / کورونا وائرس نے جہاں زندگی کی دیگر سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے وہیں کھیل بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

کورونا وائرس نے جہاں زندگی کی دیگر سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے وہیں کھیل بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات پر گفتگو اور ان کے حل کیلئے قومی سطح پر تجاویز کی تیاری کیلئے نیشنل سپورٹس کوارڈینیشن کمیٹی کے ورچوئل سیشن کے انعقاد پر زور دیا ہے، ہفتہ کو ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ اعظم ڈار کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور کشمیر، گلگت کے وزائے سپورٹس کے نام لکھے گئے مراسلے میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و صدر پاکستان سپورٹس بورڈ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سپورٹس کی معارشرے میں اہمیت مسلمہ ہے، کھیلوں اور کھلاڑیوں کے بغیر صحت مند معاشرے کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا، پاکستان معاشرے میں بھی کھیلوں کے بہترین کردار کی حقیقت مسلمہ ہے، کورونا وائرس نے جہان زندگی کی دیگر سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے وہیں کھیل بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، پاکستان میں کورونا کی وجہ سے نیشنل یا انٹرنیشنل سطح پر ہونے والے کھیلوں کے تمام ایونٹس یا تو منسوخ ہو چکے ہیں یا پھر ملتوی کیے جا چکے ہیں جن کی وجہ سے کھیل بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، ان حالات میں وفاقی اور صوبائی سطح پر ہنگامی طور پر پالیسی کی تیاری کی شدید ضرورت ہے، مراسلے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ان مشکلات کے حل کیلئے ہمیں مل کر کوششیں کر نے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں اور کشمیر، گلگت کے سپورٹس منسٹرز کو ان حالات سے نکلنے کیلئے مشاورت کی ضرورت ہے، انہوں نے اپنے مراسلہ میں سپورٹس منسٹرز کے مجوزہ ورچوئل سیشن کا ایجنڈہ بھی تجویز کیا ہے جس میں کورونا کی وجہ سے کھیلوں پر پڑنے والے بدترین اثرات، ان حالات سے نکلنے کیلئے صوبائی حکومتوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات، کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے کھلاڑیوں کی مشکلات، صوبائی حکومتوں کی طرف سے کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے امداد کی صورتحال، ان بحرانی حالات میں قومی سطح کی پالیسی کی تشکیل جیسے نکات شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: شہر میں معاشی سرگرمیوں کی اجازت دینا ہوگی، خریداری کے لیے محدود اوقات کے بجائے 24 گھنٹے اجازت دی جائے تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ
https://www.nopnewstv.com/economic-activit…-must-be-allowed/

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے