کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مزید 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث غریب طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے تاہم اب سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل اور گارمنٹ فیکٹریوں کے علاوہ شوگر ملز بھی فہرست میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سات صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس کھولنے کی اجازت مانگی تھی اسی لیے فیکٹریز کو اجازت برآمدی آڈرز پورے کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی اور ملازمین کا درجہ حرارت، مسدک، سماجی فاصلے اور سینٹائزر فراہم کریں گے۔ خیال رہے کہ دو ہفتے قبل صوبائی حکومت کی جانب سے 82 فیکڑیوں کو ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے اجازت دی گئی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا وائرس نے جہاں زندگی کی دیگر سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے وہیں کھیل بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
https://www.nopnewstv.com/the-corona-virus…everely-affected/