Home / اہم خبریں / بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید

کوئٹہ (رپورٹ: حسین بخش) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں قومی شاہراہ کی حفاظت کیلئے قائم فرنٹیئر کور بلوچستان کی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ سے سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شہید سپاہی کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی و بقاء کو نقصان پہنچانے والے اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے