کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں ممکنہ بارشوں میں برسات کے پانی کے نکاسی کے نظام کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروۓ کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی ہدایت پر برساتی نالوں اور سیوریج سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کے لئے ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد زون شاہراہِ نورجہاں پر قائم برساتی نالے جبکہ شاہراہِ نوجہاں سے متصل بلاکس کیو، آر، ایس، ٹی اور شادمان 14 اے، 14 بی کے برساتی نالوں کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن شمعونہ صدف، ایکسین بی اینڈ آر فیصل صغیر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیاقت آباد غوث محی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ضلع وسطی میں بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے اور سیوریج لائن کی کارکردگی متاثر ہونے کی شکایات طویل عرصے موصول ہورہی تھیں جس کے پیشِ نظر موجودہ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے محکمہ بلڈنگ و روڈز اور سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی میں دشواری پیش آتی ہے وہاں خصوصی کیچنگ پوائنٹ بنائے جائیں تاکہ برسات کا پانی وہاں جمع ہو اور وہاں سے برساتی نالوں کے زریعے ضلع وسطی سے ڈرین آؤٹ ہوجائے۔ دوسری جانب سیوریج سسٹم کی خرابی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہیں ان علاقوں کی سیوریج لائنوں کی بحالی اور ضرورت کے مطابق تبدیلی کے لئے خصوصی اقدام کرنے کی متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کیں۔ دورے کے دوران میونسپل کمشنر ڈاکٹر علی زیدی نے نیو کراچی یوسی 10 میں قائم بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والی عامر شہید ڈسپینسری کا بھی دورہ کیا وہاں موجود عملے کی حاضری اور دواؤں کی موجودگی کے بارے میں آگاہی حاصل کی جبکہ ڈسپینسری کے اطراف سیوریج کے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کی بھی ہدایت دی واضح رہے کہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کی سڑکیں سیوریج کے پانی کے صحیح طور پر نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بارش کے موسم میں برساتی نالے جن میں عوام مسلسل کوڑا کرکٹ ڈال رہے ہیں اوور فلو ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے رہاشی اور تجارتی علاقوں میں پانی کا اجتماع ہوتا ہے، میونسپل کمشنر ڈاکٹر علی زیدی نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے خصوصی اقدام کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ یقینا ضلع وسطی کی عوام کو مزکورہ مسائل سے سکون فراہم کرے گا۔