ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم سٹی پولیس کے خلاف ٹیچرز کا بھرپور احتجاج جس میں ٹیچرز کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اور دن بدن بڑھتی ہوئی موٹر سائیکلوں کی چوری اور مختلف جرائم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، احتجاج میں ضلع سانگھڑ کے گسٹا کے جنرل سیکریٹری فضل عمرانی، مرکزی رہنما دلدار خان غوری، سابقہ جنرل سیکریٹری گسٹا غلام قادر کھوسو کے علاوہ ٹیچرز کی ایک بڑی تعداد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں آئے دن موٹر سائیکلوں کی چوری ڈکیتی اور مختلف قسم کے کرائم روز کا معمول بن گیا ہے پولیس کی اس پر کوئی توجہ نہیں پولیس اے سیکشن اور بی سیکشن دونوں تھانوں کی پولیس ناکام ہوچکی ہے۔