تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم پاکستان کے ایم سی اسپورٹس گالا کا انعقاد 19 مارچ سے 22 مارچ تک ہوگا۔ اسپورٹس گالا میں 13 آؤٹ ڈور گیمزبھی شامل

یوم پاکستان کے ایم سی اسپورٹس گالا کا انعقاد 19 مارچ سے 22 مارچ تک ہوگا۔ اسپورٹس گالا میں 13 آؤٹ ڈور گیمزبھی شامل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوم پاکستان کے ایم سی اسپورٹس گالا کا انعقاد 19 مارچ سے 22 مارچ تک ہوگا۔ اسپورٹس گالا میں 13 آؤٹ ڈور گیمز کو شامل کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان کے ایم سی اسپورٹس گالا آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چیمپئن شپ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی لئیق احمد کرینگے اور ان کے ساتھ مس ناہید عابدہ ڈپٹی ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلکس اسپورٹس اینڈ کلچرل، کے ایم سی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل، کے ایم سی ندیم خان، سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل، کے ایم سی جمیل احمد، غلام یاسین، رمیز صدیقی، سعید عالم، احمد علی راجپوت، انتصار حیدر، کاشف احمد فاروقی اور راشد احمد ہونگے، محکمہ کھیل، ثقافت و تفریحات بلدیہ عظمٰی کراچی، اور آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ڈے کے ایم سی اسپورٹس گالا بوائز اینڈ گرلز آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد بروز ہفتہ 20 مارچ 2021 کو گرلز کا ایونٹ کے ایم سی وومن اسپورٹس کمپلیکس, گلشن اقبال میں ہوگی اور آرم ریسلنگ بوائز کا ایونٹ 21 مارچ بروز اتوار کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس، کشمیر روڈ میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انتصار حیدر اور چیئرمین سعید عالم نے کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی رمیز صدیقی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راشد احمد، آرگنائزنگ سیکرٹری عظمیٰ شیخ، ممبرز کمیٹی قدسیہ راجہ، بابرہ اسماعیل، شاداب افتخار، شہلا افتخار، کاشف احمد فاروقی، سید محمّد ناصر علی، ریحان اکرم، احمد دین، سلمان اسماعیل، ندیم خان اور غلام یاسین، اعجاز احمد قریشی، احسن خان و دیگر بھی موجود ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے