کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی ضلعی وسطی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں گزشتہ ماہ کے دوران دہشتگردی کا یہ پانچواں واقعہ ہے دہشتگردوں نے اس سے قبل گلستان جوہر میں رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملہ کیا تھا پھر گھوٹکی، لاڑکانہ، لیاقت آباد احساس سینٹر کو نشانہ بنایا تھا شہر قائد میں ہر روز فائرنگ کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ڈی جی رینجرز سے درخواست کرتے ہیں کہ شہر میں کرائم کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز جلد شروع کیا جائے، میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسبملی ریاض حیدر نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ آور ہونے والے امن کے دشمن ہیں بروقت کاروائی کرکے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، داخلی امن و استحکام دشمن کے لیے مسلسل ازیت اور تشویش کی وجہ ہےسندھ حکومت واقعے میں زخمی ہونے والوں کے لیے معیاری علاج معالجہ یقینی بنائے ہماری تمام دلی ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ پاک شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: عوام بجلی چوروں کے متعلق اطلاع دیں نام صیغہ راز میں رہیگا۔ ایس ڈی سٹی میپکولام مصطفی ہوت بلوچ
https://www.nopnewstv.com/let-the-public-know-about/