Home / اہم خبریں / عوام بجلی چوروں کے متعلق اطلاع دیں نام صیغہ راز میں رہیگا۔ ایس ڈی سٹی میپکولام مصطفی ہوت بلوچ

عوام بجلی چوروں کے متعلق اطلاع دیں نام صیغہ راز میں رہیگا۔ ایس ڈی سٹی میپکولام مصطفی ہوت بلوچ

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر توانائی چیئرمین واپڈا و چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان کی ہدایات کی روشنی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی و سالانہ جون کلوزنگ کے باعث 100 فیصد ریکوری یقینی بنائی جارہی ہے بجلی چور ملک و قوم کے دشمن قرار واقعی سزا دینا مشن و ایجنڈہ ہے عوام بجلی چوروں کے متعلق اطلاع دیں نام صیغہ راز میں رہیگا رانگ و اوور بلنگ کا خاتمہ اور اب یہ قصہ ماضی بن گیا ہے قائم مقام ایس ڈی سٹی میپکو کا چارج سنبھالنے پر میڈیا و سٹاف کے ساتھ غلام مصطفی ہوت بلوچ کی گفتگو،عوامی، سماجی، مذہبی و تجارتی حلقوں کا غلام مصطفیٰ بلوچ کو ایس ڈی او سٹی کا چارج ملنے پر مبارکباد و زبردست خیر مقدم ایس ای واپڈا سرکل ڈی جی خان ڈویژن نے رانا اشتیاق احمد ایس ڈی او سٹی کی میڈیکل بنیادوں پر رخصت کے باعث ایل ایس غلام مصطفی خان بلوچ کو قائم مقام ایس ڈی او سٹی میپکو جام پور تعینات کر دیا ہے۔ چارج سنبھالنے پر میڈیا و سٹاف سے بات چیت میں غلام مصطفیٰ بلوچ نے کہا کہ سٹی سب ڈویژن میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے نئے ٹرانسفارمر لگا رہے ہیں اور بوسیدہ تاریں بھی تبدیل کر دی گئی ہیں بڑے مگرمچھ بجلی چوروں کو شکنجہ میں لایا گیا ہے سالانہ جون کلوزنگ کے باعث سو فیصد ریکوری یقینی بنادی گئی ہے شہر میں فنی خرابی پر صارفین مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر محمد علی، محمد حفیظ پھول، علی رضا، ابرار حسین قریشی، سرفراز احمد قریشی، ایم شہباز خان، قاضی انعام باری سمیت دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سوئی ناردرن گیس کمپنی ایشیاء میں اپنے 8000 ہزار ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری فنانس سی بی اے ایمپلائز یونین
https://www.nopnewstv.com/sui-northern-gas-company-is/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے