راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) کورونا کے باعث سیاسی سرگرمیوں کی طویل بندش کے بعد مرکزی صوبائی جماعت کے حکم پر زیر سرپرستی مولانا ابوبکر عبداللہ اور زیر صدارت مولانا غلام یسین شاکر مجلس عاملہ تحصیل جام پور کا اجلاس ضلع راجن پور کے سیاحتی مقام ماڑی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز لنڈی سیدان میں ہوا جس میں میزبانی کے فرائض یونٹ حوا نے سرانجام دیے۔ اس اجلاس میں دیگر کچھ یونٹوں کے زمہ داران کے ساتھ مہمان خصوصی کے طور مولانا عبدالقدوس مبشر ناظم عمومی ضلع راجن پور بھی مدعو تھے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اسکے بعد حمد و نعت ہوئی۔اجلاس کا ایجنڈا جماعت کی رفاہ عامہ کے کاموں میں تیزی، کارکنان کو درپیش مسائل کے حل کی کوشش، چند دنوں کے دوران درجنوں جید علماء کرام کی وفات پے اظہار غم تعزیت، مشکل کی اس گھڑی میں رجوع الٰہی کے انتظام کی بجائے ہندوؤں کے لئے مندروں کی تعمیر کی صورت میں عذاب الٰہی کو مزید دعوت دینے کی حکومتی جاہلانہ اقدام کی شدید مذمت، ملک میں پہلے سے مہنگائی کے طوفان سے لڑتی پستی عوام پے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 2 سالوں سے ہر میدان میں ناکامیوں سمیٹتی یہ ناکام حکومت پورے ملک میں آئل کی ترسیل میں بھی ناکامی اور نالائقیوں کی داستان رقم کر چکی، عوام کو ریلیف دینے میں یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، ایجنڈے میں اندرونی بنیادی ڈھانچے اور نظم کو مزید مضبوط کرنے کا ارادہ کیا گیا اور دستوری ضابطوں کی پابندی پہ زور دیا گیا اور نشست کے اختتام پر دعا کی گئی۔ اجلاس کی تیسری نشست ماڑی ٹاپ کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوئی جس میں مذکورہ بالا ایجنڈوں پر تفصیلی بحث ہوئی اور جماعت اور عوامی الناس کی بہتری کے لئے مزید فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پے ڈاکٹر عثمان کو جماعت کے خدمت کے کاموں کی پروگرام ”کھری گالھ“میں بھرپور کوریج پر ضلع راجن پور کی اعلی قیادت نے خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں نمایاں شخصیات پیر طریقت مولانا عبدالمجید ساقی، فخر جمعیت قاری صادق چانگ، قاری عبدالقدیر، حاجی محمد بلال راجنپوری، حاجی جلیل الرحمن فاروقی، حافظ محمد احمد دریشک صدر جے ٹی آئی ضلع راجن پور، رب نواز خان احمدانی نائب سیکرٹری نشر اشاعت ضلع راجن پور، حاجی یاسین خان احمدانی، قاری محمد سیف اللہ صاحب چک شہید، الحاج میاں محمد طارق خواجہ، مولانا عبدالرحمن، حسنین احمد معاویہ، مقامی سطح پر مولانا عبدالقادر گوندل، مولانا محمد فیاض، مولانا محمد مدنی، مولانا عبدالرحمن، حافظ حسین احمد حاجی پور، مطلوب احمد، محمد عارف چک شہید، مولانا احمد یاسین معاویہ اور دیگر جماعت کے محسنین نے شرکت فرمائی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ڈی جی رینجرز سے درخواست کرتے ہیں کہ شہر میں کرائم کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز جلد شروع کیا جائے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر
https://www.nopnewstv.com/strongly-condemned-the-terrorist/