کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدور محمود ریاض، منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات میں بلامقابلہ نومنتخب صدر ریاض احمد ساگر، محمد عارف خان سکریٹری، نائب صدور، محمد رضوان بھٹی، شمس کیریو، جوائنٹ سکریٹریز کفیل الدین فیضان، وقار بھٹی، خازن وکیل الرحمن، سکریٹری اطلاعات منیر عقیل انصاری، گورننگ باڈی کے ممبران کلثوم جہاں، رانا جاوید، شمیل احمد غوری، طلعت محمود، عمیر رضا، سید سبط حسان رضوی، محمد افنان، ریحان حیدر اور امجد قائم خانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سفید پوش عوام کوبھیک میں راشن نہیں روزگار کی بحالی چاہئیے۔ اقبال ہاشمی
https://www.nopnewstv.com/pakistan-should-help-the-poorest-countries/
امید ہے کہ کے یو جے (دستور) کے نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی جدوجہد پہلے سے زیادہ منظم اور موثر انداز سے جاری رکھیں گے، کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے برادری کی بھلائی کے لئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام میں سجاس کے یو جے (دستور) کے شانا بشانہ کھڑی ہوگی۔
![]()